ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ : مال گاڑی کی زد میں آنے سے تین خواتین ہلاک

کاسرگوڈ : مال گاڑی کی زد میں آنے سے تین خواتین ہلاک

Sun, 15 Sep 2024 13:05:36    S.O. News Service

کاسرگوڈ، 15 / ستمبر (ایس او نیوز) کنہانگڑ ریلوے اسٹیشن کے پاس ٹرین پکڑنے کے پکڑنے کے لئے پٹری کراس کرنے والی تین خواتین اس وقت المناک موت کا شکار ہوگئیں جب وہ وہاں سے گزرنے والی ایک مال گاڑی کی زد میں آگئیں ۔
    
اس حادثے میں موت کا شکار ہونے والی خواتین کی شناخت چینمّا (70 سال)، اینجل (30 سال) اور ایلیس تھومس (60 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ یہ تینوں خواتین کوٹایم سے راجاپور کلار میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے سفر کر رہی تھیں اور کل شام 7:30 بجے کے قریب جب وہ کنہانگڑ اسٹیشن پر ملبار ایکسپریس پکڑنے کے لئے  پٹری کراس کر رہی تھیں تو منگلورو کی طرف آنے والی مال گاڑی کی زد میں آ گئیں اور موقع پر ہی ان کی موت واقع ہوگئی ۔
    
ہوسادرگا پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہے ۔ 


Share: